Rone walo shehar madine mein ek aisa bhi waqt aaya hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Nasir Asghar Party
رونے والو شہر مدینے میں ایک ایسا بھی وقت آیا ہے
کلمہ گویوں نے کلمہ والوں کو بھرے دربار میں رلایا ہے
ہے مقدمہ رسول زادی کا بھرے دربار میں وہ آئی ہے
جن پہ اللہ نبی درود پڑھے ایسے فرزند ساتھ لائی ہے
غاصبان فدک نے پھر کیسے ان گواہوں کا دل دکھایا ہے
مسند مصطفی پہ غاصب ہے سامنے مصطفی کی بیٹی ہے
میرا حق دے دو اے مسلمانوں رو کے خیرالنساء یہ کہتی ہے
میرے بابا کے بعد کیوں تم نے فاطمہ پہ یہ ظلم ڈھایا ہے
بولا بے ظرف اے نبی زادی تیرے حق تو میں جانتا ہی نہیں
جو لکھی تھی تمہارے بابا نے میں وہ تحریر مانتا ہی نہیں
چاک کر دی سند محمد کی قہقہہ زور سے لگایا ہے
قبر احمد پہ جا کے کہنے لگیں فاطمہ کو نحیف کر ڈالا
دیکھو بابا تمہاری امت نے کتنا مجھ کو ضعیف کر ڈالا
میرا محسن شہید کر ڈالا میرے پہلو پہ در گرایا ہے
فاطمہ سیدہ کو بابا کی گر وراثت پہ اختیار نہیں
پھر وہ عورت نبی کے حجرے کی اے مسلمانوں ورثہ دار نہیں
جس نے مولا حسن کی میت پہ تیر ہاتھوں سے خود چلایا ہے
غم آل عبا میں رہتا ہے ذکر شبیر عام کرتا ہے
ماتمی کو توقیر نوحوں میں اس لئے بھی سلام کرتا ہے
اس نے بی بی بتول کے غم میں دل کو بیت الحزن بنایا ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.