Bhejiye Bete Ko Mola Muntazir Hain Matami Ya Imam Askari
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hasan Askari (a.s) recited by Shahid Baltistani
بھیجئے بیٹے کو مولا منتظر ہیں ماتمی یا امام عسکری
ظالموں نے زہر مولا آپ کو ایسا دیا
دست و پا کے ناخنوں سے خون جاری ہو گیا
آپ کی غربت کو دیکھا یاد شبر آ گئی
داستان ظلم مولا اب جہاں سے ختم ہو
جب تلک مہدی نہ آئے روک دیجئے وقت کو
العجل کہہ کر گزرتی جا رہی ہے ہر صدی
یوں تو سارا سامرہ تھا رونے والوں میں مگر
ہائے بھائی کہہ کے روئے کوئی تیری لاش پر
اک بہن زینب کے جیسی کاش کے ہوتی تیری
دفن شہ نے جس طرح سے اپنے اصغر کو کیا
آگیا نظروں میں ہائے منظر کرب و بلا
اپنی تربت آپ نے جو گھر میں خود تیار کی
پردہ غیبت میں مہدی بھی تڑپ کر رہ گیا
گیارہ صدیوں بعد یہ پھر سے ستم ڈھایا گیا
آپ کے روضے کا گرنا ہے شہادت دوسری
گھر میں داخل ہو گئے تھے ظلم ڈھانے کے لیے
پرسہ دینے کے بجائے قتل کرنے کے لیے
ڈھونڈتے تھے چاروں جانب تیرے مہدی کو شقی
مادر شبیر کا تعمیر روضہ دیکھ لے
گھر میں خالق کے تکلم شہ کا ماتم دیکھ لے
کم سے کم اتنی بڑھا دو ماتمی کی زندگی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.