Aisi Izzat Aap Ne Payi Ke Bas Ya Muhammad
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Rasool Allah (s.a.w.w) recited by Mir Hasan Mir
ایسی عزت آپ نے پائی کے بس یا محمد
کی شب اسرار خدا نے وہ پزیرائی کے بس یا محمد
ایک پل میں مصطفی کو عرش پر بلوا لیا
اپنے بندے کی خدا کو ایسی یاد آئی کے بس یا محمد
گنتے گنتے تھک گئیں تاروں کی نازک انگلیاں
مصطفی کے ہیں زمیں پر اتنے شیدائی کے بس یا محمد
میں نے جلتی دھوپ میں جب چھیڑ دی نعت رسول
رحمتوں کی ہر طرف ایسی گھٹا چھائی کے بس یا محمد
دیکھ اب بھی وقت ہے دامن نبی کا تھام لے
ورنہ کل محشر میں ہو گی ایسی رسوائی کے بس یا محمد
ایک دن میں لکھنے بیٹھا تھا شب ہجرت کا حال
کیا کہوں یارو مجھے بھی ایسی نیند آئی کے بس یا محمد
ان فرشتوں نے ابھی پوچھا ہی کیا تھا اے سروش
دفعتا میرے سرہانے سے صدا آئی کے بس یا محمد
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.