Rahe salamat
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Irfan Haider
سناں پہ بول رہا ہے حسین ابنِ علی
لہو میں اپنے نہا کر
ہزار صدمے اٹھا کر
یزیدیوں کو مٹا کر
خدا کے دین کا پرچم بلند میں نے کیا
کسی یزید میں طاقت کہاں جھکاے مجھے
سفر بہ نوکِ سناں قد پسند میں نے کیا
سنے یہ سارا زمانہ حسین کی آواز
قبول اس لئے نیزے کی نوک کی میں نے
میرا کٹا ہوا سر دشمنوں سے پست نہ ہو
میں سر اٹھاے ہوئے دشمنوں سے کہتا ہوں
حسین ہوتا وہی ہے جسے شکست نہ ہو
میرے عزاداروں اے میرے غم خواروں
تمہارے ازم کو میرے سلام
رہے سلامت تا قیامت
رہے سلامت عشق حسینی
رنگ وفا دکھلاتا ہے
ورنہ کون کسی کی خاطر
اپنا خون بہاتا ہے
یہ کالے کپڑے جو زیب تن ہیں
عشقِ حسینی کی ہے دلیل
جھولے عماری تعزیہ داری
سینہ زنی پانی کی سبیل
اہل عزا کو یہ تہزیب
عشقِ حسین سکھاتا ہے
رہے سلامت۔۔۔
یہ چھوٹے بچے اور شب داری
یوں تو بڑا مشکل ہے سفر
سوچو اگر تم اہلِ زمانہ
عشقِ حسینی کا ہے اثر
عشقِ حسین ہی ان بچوں کو
فرش عزا تک لاتا ہے
رہے سلامت۔۔۔
دیکھو زرا تم کعبے میں جا کر
صرف مسلماں ہونگے وہاں
فرش عزا وہ واحد جگہ ہے
اپنے پرائے سب ہیں جہاں
آتا وہی ہے فرش عزا پر
جس کو حسین بلاتا ہے
رہے سلامت۔۔۔
وہ جو بناے فرش عزا ہے
ہم ہیں اسی بی بی کی دعا
عشقِ حسینی تھا اس کے دل میں
اور ہمیں ورثے میں ملا
جس کو ملا ورثے میں یہ ماتم
اہل عزا کہلاتا ہے
رہے سلامت۔۔۔
عشقِ حسینی دل میں بسا کر
زندہ رکھی غازی نے وفا
جس نے وفا کو زندہ رکھا ہے
بالی سکینہ کا ہے چچا
اس کو دعا دیتی ہے سکینہ
جو بھی الم کو اٹھاتا ہے
رہے سلامت۔۔۔
عشقِ حسینی سے ہے نمازیں
عشقِ حسینی فرش عزا
عشقِ حسینی شعلوں پہ چلنا
سینہ زنی زنجیر و خمہ
عشقِ حسینی کی طاقت سے
ماتمی خوں میں نہاتا ہے
رہے سلامت۔۔۔
سنو مظہر و عرفان اے عزادار من
یہی وہ شہدائے کربلا ہے
جنہوں نے ھل من کی صدا پر لبیک کہا
اور میرے عشق میں اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کیا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.