Bazaar mein Abbas ki tasveer hai Fizza
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fizza (s.a)
بازار میں عباس کی تصویر ہے فضہ
زینب کیلئے سایہء شبیر ہے فضہ
ہے بھیڑ میں یوں ثانیء زہرا کو چھپائے
چہرہ نہ تماشائی کوئی دیکھنے پائے
خود قیدی ہے پر چادر تطہیر ہے فضہ
جس سمت سے برساتے ہیں عابد پہ ستمگر
اس سمت سے آجاتی ہے تو روکنے پتھر
کیا تیری وفاداری کی تدبیر ہے فضہ
زہرا کا جنازہ ہو کے زینب کی اسیری
اولاد محمد پہ مصیبت ہے جو گزری
دل پہ تیرے ہر بات وہ تحریر ہے فضہ
مر جانے کو دل کرتا تھا فضہ کا وہیں پر
بولی جو اسے آن کے جب مادر اصغر
کیا نوک سناں پر میرا بے شیر ہے فضہ
زہرا کی تمنا تھی کے ہو ایک قبیلہ
اکبر جو کرے بی بی کی اولاد پہ گریہ
ان خاص تمناؤں کی تفسیر ہے فضہ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.