Haye Hasan Haye Hussain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hasan (a.s) recited by Mir Hasan Mir
عجیب حال میں ہیں فاطمہ کے دونوں پسر
حسن کے تیر بدن میں حسین تیروں پر
حسن کو دیکھا ہے قاسم نے خوں اگلتے ہوئے
سکینہ دیکھتی ہے باپ کو تہ خنجر
نا جانے دیکھے ہیں زینب نے طشت میں کیسے
جگر کے ٹکڑے حسن کے کبھی حسین کا سر
حسن نے جاتے ہوئے چومے بازو زینب کے
حسین جاتے ہوئے چومتے رہے چادر
حسن کے بیٹے کے امت نے کر دیئے ٹکڑے
حسین لاتے ہیں ٹکڑے وہ سارے چن چن کر
ادھر حسن کے جنازے پر پھول تیروں کے
ادھر حسین کے لاشے کی نذر ہیں پتھر
ادھر حسن کا جنازہ پھرایا گلیوں میں
سر حسین پھرایا گیا ادھر در در
تڑپ رہے ہیں جنازے کچھ اور یوں اکبر
کہ تیر کھینچ رہی ہے بدن سے خود مادر
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.