Shaam Aa Gayi
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Shame Ghariban recited by Mir Hasan Mir
دن ڈھلا تو رلانے کو شام آگئی
ظلم زینب پہ ڈھانے کو شام آگئی
سب کو بچھڑے ہوئے یاد آنے لگے
پھر دکھے دل دکھانے کو شام آگئی
سونی گود اجڑی مانگ اور عطش کی صدا
سب کا صبر آزمانے کو شام آگئی
کون روکے نہ اکبر نہ عباس ہیں
شہ کے خیمے جلانے کو شام آگئی
آ رہے ہیں سکینہ کی جانب عدو
کیا طمانچے لگانے کو شام آگئی
کوئی آیا نہ لاشوں پہ رونے کو جب
خود ہی آنسو بہانے کو شام آگئی
سامنے ہے نظیر ایک جلتا مکاں
کیا بتاؤں زمانے کو شام آگئی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.