Thehro maqtal na abhi jao khudara Akbar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Qamar Baltistani
ٹھہرو مقتل نہ ابھی جاؤ خدارا اکبر
باپ سے چھینو نہ جینے کا سہارا اکبر
میرے جینے کی کوئی آس نہیں ہے بیٹا
تم کو معلوم ہے عباس نہیں ہے بیٹا
اب تو دنیا میں نہیں کوئی ہمارا اکبر
ساتھ ہی ساتھ یہ بینائی بھی رخصت ہوگی
اپنے نانا کی مجھے اب کیسے زیارت ہوگی
تم کو لاؤں گا کہاں سے میں دوبارہ اکبر
سب کے لاشوں کو اٹھا لایا حسین ابن علی
بیٹا اس عالم غربت میں ہے خواہش میری
رن سے تم لاشہ اٹھا لانا ہمارا اکبر
دو قدم بھی یہ ضعیفی نہیں چلنے دیتی
بعد عباس کمر ٹوٹ گئی ہے میری
مجھ سے لاشہ نہیں اٹھے گا تمہارا اکبر
اے مرے لال تمہیں دیکھ کے زندہ ہے پھوپھی
تم چلے جاؤ گے مر جائے گی زینب میری
گھر اجڑ جائے گا پردیس میں سارا اکبر
دشت میں نور نظر جب مرا چھن جائے گا
گھٹنوں چلتا ہوا لاش پہ باپ آئے گا
ہنس کے دیکھیں گے ستمگر یہ نظارا اکبر
جس گھڑی میر تکلم ہوا رخصت بیٹا
باپ یہ کہتے ہوئے خاک پہ بس بیٹھ گیا
جاؤ اللہ نگہبان تمہارا اکبر
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.