Aye Muslim Ghareeb
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Muslim (a.s) recited by Mir Hasan Mir
کر رہی تھی لاشہ مسلم پہ یہ زہرا بکا
یاعلی کوفے میں پھر آئی ہے رونے سیدہ
کوفے والوں نے اسے مل کر ہے مارا یاعلی
لاشہ مسلم ہے ایسے پارہ پارہ یاعلی
جسم ہے سارا میرے بچے کا زخموں سے بھرا
آپ پر جب ابن ملجم نے کیا سجدے میں وار
ہاتھ پہلو پر رکھے یاں آئی تھی میں پہلی بار
آج پھر اس حال میں زہرا کو ہے آنا پڑا
کچھ ہی دن میں پھر یہاں آؤں گی میں روتی ہوئی
اس کے بچوں پر چلے گی جب کے حارث کی چھری
میں سنبھالوں گی انہیں آکر رقیہ کی جگہ
کس طرح میں نے سنبھالا کس طرح تھاما اسے
کیا بتاؤں میں کھڑی تھی ہاتھ پھیلائے ہوئے
دارالامارہ سے جب تھا لاشہ مسلم گرا
کر رہے ہیں ظلم کی تفسیر یہ چہروں کے نیل
کٹ رہی ہے آج جو در در یہ اولاد عقیل
ہے یقینا یہ میرے بچوں سے الفت کی سزا
دشمنی آل نبی سے اس طرح دکھلائیں گے
یوں محمد اور ابراہیم مارے جائیں گے
نام کا بھی پاس رکھیں گے نہ کچھ اہل جفا
بین تھے اکبر زبان سیدہ پر بس یہی
ساتھ زینب کے یہاں پھر مجھ کو آنا ہے ابھی
شام تک لے جائے گا کوفے سے غم کا سلسلہ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.