Qadam badte rahe
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Shadman Raza
قدم بڑھتا رہے آؤ کربلا کی طرف
لبوں پہ یا حسین ہو اور آنکھ اشک بار
ساتھ لے کے کربلا کے شیر کا علم
باوفا سپاہی کی طرح اٹھے قدم
یزیدیت کو روند دو بڑھے چلو بڑھے چلو
کربلا میں جس طرح بڑھے تھے شہ کے جانثار
قدم بڑھتا رہے۔۔۔
راہ میں کھڑے ہے صف بہ صف ملایکہ
تم کو دیکھ دیکھ کرکہیں گے مرحبا
تم عزا کا چین ہو زایر حسین ہو
تم سے ملنے کے لئے ہے انبیاء بھی بیقرار
قدم بڑھتا رہے۔۔۔
شاہ دیں فاطمہ کا نورِ عین کا
جس جگہ پہ لٹ گیا تھا گھر حسین کا
جہاں پہ سر قلم ہوا لہو میں تر علم ہوا
روی ننھی قبر کھود کے جہاں پہ ذوالفقار
قدم بڑھتا رہے۔۔۔
جس کے بیٹے ہو گےء شہید بے خطا
رن میں جس کی بیٹیوں کی چھن گیء ردا
جو دشت میں اجڑ گیء حسین سے بچھڑ گیء
وہ غریب ماں تمہارا کر رہی ہے انتظار
قدم بڑھتا رہے۔۔۔
بھای کے مزار پر بہن کے ساتھ ساتھ
رو رہی ہے بین کر کے ساری کائنات
زمیں سے تا بہ آسماں ہے ایک ماتمی سماں
ہو گی ہر طرف حسین یا حسین کی پکار
قدم بڑھتا رہے۔۔۔
یاد سارے مومنوں کو دم بہ دم رہے
کربلا پہنچ کے ہر نگاہ خم رہے
ہر ایک کنیز فاطمہ بول کر رکھے ردا
یترہے خیال تم حسین کے ہو سوگوار
قدم بڑھتا رہے۔۔۔
خوں میں تر نماز پڑھ کے شاہ نے کہا
ہے یہی بقاے دین رضاے کبریا
ہو بر زمین کربلا نماز وقت پر ادا
دے گا سجدۂ حسین بھی دعائیں بے شمار
قدم بڑھتا رہے۔۔۔
ہر قدم ہو مقصد حسین کی طرف
بڑھ رہے ہو آخرت کے چین کی طرف
نظر میں گوہر عزا ہو بس رضاے کبریا
ہو سفر نجف سے کربلا کا آج یاد گار
قدم بڑھتا رہے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.