Sakina ko kyun chhor kar ja rahe hain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Mir Hasan Mir
سکینہ کو کیوں چھوڑ کر جا رہے ہیں
کہا رو کے باقر نے عابد سے بابا
سکینہ کو کیوں چھوڑ کر جا رہے ہیں
ہے بابا یہاں پر بلا کا اندھیرا
جھکائے ہوئے اپنا سر رو رہی ہیں
رہائی کی سن کر خبر رو رہی ہیں
تڑپتی ہیں دادی رباب ایسے بابا
کہ اماں بھی تھامے جگر رو رہی ہیں
بتائیں گے کیا گر انہوں نے یہ پوچھا
ہاں دیکھا ہے میں نے سفر میں یہ منظر
جہاں پانی ہوتا تھا اس کو میسر
تو خود اپنے حصے کا پانی ہمیشہ
گراتی تھی یہ آپ کی بیڑیوں پر
میسر ہے اب ہم کو پانی تو پیاسا
مدینہ ہو یا شام و کرب و بلا ہو
کہ بازار و دربار کا مرحلہ ہو
سدا ہر ستم ہم نے جھیلا ہے مل کر
تو پھر کیوں نہ یہ میرے دل کی صدا ہو
مجھے بھی یہیں چھوڑ جائیں اے بابا
مجھے یاد ہے خود یہ کہتے تھے دادا
مدینہ ہے اس کے سبب سے مدینہ
کہ میری نظر میں وہ گھر گھر نہیں ہے
نظر جس میں آئے نہ مجھ کو سکینہ
نہ اس کے بنا پھر بسے گا مدینہ
اچانک نگاہیں پڑیں جو لحد پر
سوالات پھر لب پہ آئے نہ اکبر
سکینہ کی تربت کو سینے لگائے
پدر سے یہ کہنے لگے رو کے باقر
سمجھ میں میری اب ہے بابا یہ آیا
مجھے آج یاد آ رہا ہے وہ لمحہ
گری تھی جو ناقے سے اک دن سکینہ
لگے آپ کی پشت پر تازیانے
مگر آپ نے قافلہ روک رکھا
رکا لیں یونہی قافلہ آج بابا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.