Ali Ke Sath Hai Zahra Ki Shadi
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Mir Hasan Mir
علی کے ساتھ ہے زہرا کی شادی
سبھی خوش ہیں خدائی بھی خدا بھی
حیدر ہیں گل ایماں اور گل عصمت زہرا
اس سر پہ وفا کا سہرا اس سر پہ حیاء کا سہرا
وہ شہزادہ ہے اور یہ شہزادی
لڑکا ہے خدا کے گھر کا لڑکی ہے نبی کے گھر کی
وہ ارض و سماں کا مالک یہ ملکہ بحر و بر کی
زمیں رقصاں ہے رقصاں آسماں بھی
بولا یہ خدا ہر جانب رحمت کی گھٹا برسے گی
جو بغض سے بنجر ہوگی بس وہ ہی زمیں ترسے گی
اٹھو جبریل یہ کر دو منادی
کھیتی نے بچھایا سبزہ سورج نے اجالے بانٹے
خود دست خدا نے شب کے آنچل پہ ستارے ٹانکے
ہوئی رنگیں جو تھی تصویر سادی
دولہا کے روپ میں پیارے علی ابن ابی طالب ہیں
تھا باپ بھی سب پہ غالب یہ بھی کل غالب ہیں
داماد نبی ہیں اور وہ سمدھی
دنیا نے سنوارا خود کو انداز نئے اپنائے
تہذیب نے زیور بدلے ملبوس نئے سلوائے
مہک اٹھی نسب کی پاک وادی
تحفے میں ملے میکے سے انہیں کوثر اور جنت تو
یہ سارا نمک اور پانی حق مہر ملا زہرا کو
سلامی میں ملی مرضی خدا کی
بارات چلی حیدر کی رحمت کے سائے سائے
بارات کے آگے آگے قرآن قصیدے گائے
نبی سارے چلے بن کر باراتی
اب چاہے کوئی بھڑکے اب چاہے کوئی تڑپے
اب میری بلا سے چاہے مرجائے کوئی جل جل کے
خوشی کی بات تھی میں نے سنا دی
قدرت کی طرف سے ان کو ابھی تحفے اور ملیں گے
کل ان کے حسیں آنگن میں وہ اصلی پھول کھلیں گے
حسیں شجرے جنہیں دیں گے سلامی
کیسے ہو بیاں وہ منظر جب ختم ہوئیں سب رسمیں
کونین کی ہر شے گوہر کہتی تھی کھا کر قسمیں
مبارک ہے مبارک ہے یہ شادی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.