Dunya Hi Nahi Meri Khorasan Se Aage
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Raza (a.s) recited by Mukhtar Hussain Fatehpuri
دنیا ہی نہیں میری خراسان سے آگے
مومن ہوں میں بڑھتا نہیں ایمان سے آگے
تھا کامل قرآن کی تلاوت کا ارادہ
رحمت کی گھٹاؤں نے مجھے آن کے گھیرا
میں بڑھ نہ سکا سورہء رحمن سے آگے
حاصل کبھی معروف کی نعلین کروں میں
پھر سر پہ اسے باندھ کے بے خوف پھروں میں
طوفان سے پیچھے کبھی طوفان سے آگے
زندہ جو ہوا شیر دھاگوں میں پڑی جاں
تصویر کو حیرت تھی مصور تھا پریشاں
ہے کیسی یہ قدرت حد امکان سے آگے
ہر علم کی اک حد ہے تو ہر حد سے مبرا
کب صرف کتابوں سے پتہ ملتا ہے تیرا
بستی ہے تیری وادیء عرفان سے آگے
یہ ضامن آہو کا لقب کہتا ہے سب سے
بس معرفت آل محمد کے سبب سے
حیوان بھی بڑھ جاتا ہے انسان سے آگے
دونوں ہی ملازم ہیں میرے شاہ عرب کے
پھر بھی جو زیارت کیلئے آئے ادب سے
رضوان نہیں بڑھتا تیرے دربان سے آگے
اکبر وہ نبی ہو کے رعیت ہی رہے گا
یہ اپنی اطاعت سے ہوا شامل منا
سلمان کو پایا ہے سلیمان سے آگے
بہلول کی دیوانگی کہتی ہے ہمیشہ
جب عشق کیا جائے تکلف نہیں ہوتا
کیا سوچنا مولا تیرے فرمان کے آگے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.