Asghar teri madar ko teri yaad sataye
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Asghar (a.s) recited by Asghar Khan
اصغر تیری مادر کو تیری یاد ستائے
خالی ہے تیرا جھولا کسے لوری سنائے
ہائے علی اصغر کو صدا دیتی ہے مادر
جب ابر کہیں برسے نظر آب جو آئے
تربت بھی نہیں ملتی کہ اس پر ہی گرا لے
ماں ڈھونڈتی ہے اشکوں کو پلکوں پے اٹھائے
ہے رسم جہاں قبروں پے پانی کا گرانا
پینے کو نہیں کیا تیری تربت پے گرائے
احساس یہ زندہ رہے اصغر ہے میرے پاس
یہ سوچ کے کرتے کو ہے سینے سے لگائے
اک دھوپ ہے اک تربت اصغر کا تصور
یہ جان جلاتی ہے تو وہ دل کو جلائے
اک ساتھ نہ آئے ہو کہیں اصغر و مادر
مجلس میں جو گریے کی صدا اٹھتی ہے ہائے
اصغر کے تبسم نے غضب کر دیا اکبر
صدیوں سے قضا روتی ہے چہرے کو چھپائے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.