Aashoor ka sooraj keh de ga
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Ashoor recited by Sadia Raza
عاشور کا سورج کہہ دے گا
خاموش کنارہ کہہ دے گا
جو بات کہ اصغر کہہ نہ سکے
بہتا ہوا دریا کہہ دے گا
کس طرح جوانی خاک ہوئی
لیلی کا کلیجا کہہ دے گا
بہتے ہوئے آنسو کہہ دیں گے
اترا ہوا چہرہ کہہ دے گا
احمد کی نواسی کا عالم
اٹھتا ہوا پردہ کہہ دے گا
کس طرح چھنی سر سے چادر
جلتا ہوا خیمہ کہہ دے گا
کس طرح گئے اصغر رن میں
آباد ہوئی کیوں کر تربت
بانو کی اداسی کہہ دے گی
اجڑا ہوا جھولا کہہ دے گا
اکبر کی اجل آئی پہلے
یاں برچھی کا پھل نکلا پہلے
شبیر کی قسمت کہہ دے گی
اکبر کا کلیجا کہہ دے گا
امت کے لیے اصغر آئے
پانی نہ ملا پیاسے ہی گئے
چپ ہوگی اگر ننھی سی لحد
اجڑا ہوا جھولا کہہ دے گا
ہر گام پہ ٹھوکر کھا کھا کر
جب باپ پسر کو ڈھونڈے گا
کس سمت ہے اکبر کی میت
الجھا ہوا رستہ کہہ دے گا
شادی سے غرض شادی کب تھی
یہ درس الم تھا دنیا کو
کچھ دیر کا دولہا کہہ دے گا
اجڑا ہوا سہرا کہہ دے گا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.