Sar Dar E Aale Muhammad Par Jhukana Chahiye
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Mir Hasan Mir
سر در آل محمد پر جھکانا چاہیے
اپنی نسلوں کو وفاداری سکھانا چاہیے
اے خدا جنت کسی محتاج کو کر دے عطا
مجھ کو جنت کی جگہ عاشور خانہ چاہیے
کوئی ناموس رسالت پر اگر حملہ کرے
ایسے مردہ شخص کو زندہ جلانا چاہیے
آدمی کو صاحب ایمان ہونے کے لیے
دھوم سے جشن ابوطالب منانا چاہیے
باپ کی جاگیر پر بیٹے کا حق ہے اس لئے
اک علم کعبے کی چھت پر بھی لگانا چاہیے
جن کے دل میں جل رہا ہے بغض حیدر کا دیا
ان کو قبروں میں نہیں شمشان جانا چاہیے
جو عریضے جسم پر لکھتا ہوں میں زنجیر سے
فن یہی مولا میری نسلوں میں آنا چاہیے
یہ سبق اکبر دیا ہے ہم کو میثم نے سدا
کچھ بھی ہو جائے عقیدے کو بچانا چاہیے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.