Fazilat e Namaz
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Mir Hasan Mir
علی سے پوچھے فضیلت نماز پڑھنے کی
جو کر رہا ہے مذمت نماز پڑھنے کی
نماز پڑھنی ہے گر وارث نماز کے ساتھ
ابھی سے ڈال لو عادت نماز پڑھنے کی
میں چاہتا ہوں علی سے بات کروں
مجھے یوں رہتی ہے عجلت نماز پڑھنے کی
میں جب مصلے پہ آؤں تو دل یہ کہتا ہے
لے کربلا سے اجازت نماز پڑھنے کی
ہیں منکران نبی و علی جو کہتے ہیں
نہیں ہے کوئی ضرورت نماز پڑھنے کی
ہاں گر بغیر ولایت ہو پھر تو ٹھیک ہے یہ
نہیں ہے کوئی ضرورت نماز پڑھنے کی
میں قبلہ رخ تھا ضریح حسین سامنے تھی
دوبالا ہوگئی لذت نماز پڑھنے کی
صف نماز پہ آؤں کہ فرش ماتم پر
میں کر کے آتا ہوں نیت نماز پڑھنے کی
نماز پڑھتی رہی کربلا میں ان کی نماز
جو کر رہے تھے حفاظت نماز پڑھنے کی
اذاں میں احمد و حیدر کا تذکرہ سن کر
کچھ اور ہوتی ہے چاہت نماز پڑھنے کی
نماز پڑھتا تھا جیسے یزید کا لشکر
نہ ہو کسی کو یوں عادت نماز پڑھنے کی
میرے امام چلے آؤ کب سے عیسی کو
تمہارے پیچھے ہے حسرت نماز پڑھنے کی
خدا سے مانگ تکلم علی علی کا صلہ
علی سے مانگ لے اجرت نماز پڑھنے کی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.