Jab Khuda Ko Pukara Ali Aa Gaye
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Mir Hasan Mir
جب خدا کو پکارا علی آگئے جب علی آگئے زندگی آگئی
زندگی بندگی روشنی آگئی روشنی آگئی آگہی آگئی
غسل میت نہ کہنا مرے غسل کو اجلے ملبوس کو مت کفن نام دو
میں چلا ہوں علی سے ملاقات کو جس کی تھی آرزو وہ گھڑی آگئی
موت ان کے محبوں کو آتی نہیں آ بھی جائے تو پھر بچ کے جاتی نہیں
موت کا کیا خطر موت سے کیا حذر اس سے بچنا بھی کیا آگئی آگئی
تیری مسند پہ غیروں کو بٹھلا دیا نائب مصطفی مظہر کبریا
تو وصی و ولی و علی ہی رہا منزلت میں تری کیا کمی آگئی
ہم کہ سرشار عشق اور تولا میں تھے جانتے ہی نہ تھے نفرت و دشمنی
یہ تبرا بھی واللہ کیا چیز ہے ہم کو اغیار سے دشمنی آگئی
مسلک عشق میں مانگنا عیب ہے میں بھی خاموش ہوں وہ بھی خاموش ہیں
ان کو سب ہے خبر اس لیے چپ ہوں میں کیا ہوا آنکھ میں گر نمی آگئی
خمس دینا مودت کی اک شرط ہے اور نہ دینا بھی مثل فدک ہے گناہ
حق سادات و زہرا کے مقروض سے جب تبرا سنا تو ہنسی آگئی
کیوں نہ روئیں وہ قسمت کو اپنی سدا جن کا پورا مقدر ہے لعنت زدہ
جن کی قسمت میں اپنے ہی اعمال سے بنت احمد کی ناراضگی آگئی
سورۂ آل عمران بھی ہے گواہ مثل کوثر ہوئی آل ان کو عطا
وہ جو کہتے تھے ابتر نبی کو میرے ان کی قسمت میں ہی ابتری آگئی
جس کا مولا تھا میں اس کا مولا علی جب نبی نے کہا دین کامل ہوا
مرحبا مصطفی رب بھی راضی ہوا وہ جو آنا تھی آیت وہی آگئی
جبرئیل اور قنبر پر کیا منحصر در ترا چھوڑ کر کوئی جاتا نہیں
جو غلامی کا تیری مزہ پا گیا راس جس کو تری نوکری آگئی
عشق حیدر میں پھرتے تھے شام و سحر ان کے مداح ہیں سارے جن و بشر
ان کی آوارگی کا سفر دیکھ کر ذہن میں فکر آوارگی آگئی
عشق جب تک نہ ہو شعر ہوتا نہیں مجھ میں کب اہلیت تھی تیری مدح کی
میرے مولا میں قرباں تیرے عشق کے سبط جعفر کو بھی شاعری آگئی
شاعری کی شرائط بتا بھی گئے اور مےء عشق حیدر پلا بھی گئے
سبط جعفر میں قرباں مےء عشق کے ابن جعفر کو بھی شاعری آگئی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.