Tum Dua Ho Shehzadi Ki
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Sajjad Ashraf Naqvi
ماتم دارو مت گھبرانا تم ہو دعا شہزادی کی
لاکھ مخالف ہو یہ زمانہ تم ہو دعا شہزادی کی
دیکھو دل شبیر نہ ٹوٹے سجدوں کا بھی ساتھ نہ چھوٹے
اس جملے کو بھول نہ جانا تم ہو دعا شہزادی کی
رضواں کا کیا پہرا وہرا جنت کی مالک ہیں زہرا
محشر کا تم خوف نہ کھانا تم ہو دعا شہزادی کی
فرش غم شبیر سے رشتے دیکھ کے یہ کہتے ہیں فرشتے
جچتا ہے تم پر اترنا تم ہو تم ہو دعا شہزادی کی
واجب ہے معصوم کا کہنا شاہ کا ماتم کرتے رہنا
مت فتوؤں کے رعب میں آنا تم ہو دعا شہزادی کی
کیا بخشش کا خطرہ وطره کافی ہے آنسو کا قطرہ
پلکوں سے اس کو نہ گرانا تم ہو دعا شہزادی کی
دامن دنیا تھام نہ لینا مصلحتوں سے کام نہ لینا
اپنے عقیدے کو نہ چھپانا تم ہو دعا شہزادی کی
روشن رکھنا غم کا چہرا پھیلا ہے بدعت کا اندھیرا
خون سے اپنے شمع جلانا تم ہو دعا شہزادی کی
اہل عزا کو دیکھ کے اختر کہتے ہیں سجاد، پیمبر
تم سب کا جنت ہے ٹھکانا تم ہو دعا شہزادی کی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.