Aaj Zainab Yateem Ho Gayi
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Faheem Haider
آج زینب یتیم ہوگئی
اٹھ گیا باپ کا سر سے سایہ
اٹھ رہا ہے جنازہ علی کا
ایک محشر کا عالم تھا برپا
سب کے ہونٹوں پہ تھا ایک نوحہ
گھر میں فرش عزا بچھ گیا ہے
خانۂ رب میں ماتم بپا ہے
سوگ میں ڈوبا گھر سیدہ کا
عرش پر مصطفی رو رہے ہیں
سب کے سب انبیاء رو رہے ہیں
فرشتوں میں کہرام برپا
رو رہے ہیں یہ محراب و منبر
کہہ رہے ہیں یہ جبریل رو کر
ابن ملجم نے یہ ظلم ڈھایا ہے
غم ہے ماتم ہے شور بکا ہے
آسماں بھی لہو رو رہا ہے
اٹھ گیا سر سے زینب کے سایہ
کوئی کلثوم کو دے دلاسہ
اور تڑپتی ہیں غم سے خدیجہ
مولا عباس کرتے ہیں نوحہ
سارے الفاظ روتے ہیں مظہر
فرش مجلس پہ یہ بات کہہ کر
دیجئے اپنی بی بی کو پرسہ
قبر میں فاطمہ بھی ہیں مضطر
کر رہی ہیں یہ فریاد رو کر
وقت کیسا یہ زینب پہ آیا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.