Chal Diye Akbar Jawan
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Abuzar Jafri
چھوڑ کر صغری کو ہائے چل دیئے اکبر جواں
خود اجڑتا دیکھتی ہے صغری اپنا یہ جہاں
ہائے دیکھو اس قضا کو کس طرف اب جائے گی
یہ کھڑی ہے ایک بھائی اور بہن کے درمیاں
قاتل اکبر نہ اکبر کا کلیجہ چیر تو
اس کلیجے پر پڑے ہیں ہجر صغری کے نشاں
اب سے صغری بھی جیئے گی ہائے اکبر کے بغیر
جس طرح اٹھارہ برس سے جی رہی ہے ایک ماں
باپ کا سونا صحن ہے اشک صغری سے آباد
خون اکبر سے بسی ہے جس طرح سے نینواں
جون پرسہ علی اکبر ہو اس طرح ادا
میں کہوں اکبر تو آنکھوں سے ہو میرے خوں رواں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.