Hussain Wala Har Ek Lamha Hussain Ka Gham Mana Raha Hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Sajjad Zaidi, Meesam Zaidi, Rizwan Zaidi
حسین والا ہر ایک لمحہ حسین کا غم منا رہا ہے
عزائے سرور ہے فرض اس پر سو فرض اپنا نبھا رہا ہے
کوئی بچھاتا ہے فرش مجلس فریضہ اس کو سمجھ کے اپنا
کوئی حدیث کساء کو پڑھ کر کرے ہے آغاز مجلسوں کا
ہے کوئی ایسا کہ رونے والوں میں ہو رہا ہے شمار جس کا
ہے کوئی ایسا جو بعد مجلس ہمیں زیارت پڑھا رہا ہے
کسی نے سیکھا ہے فرش مجلس پہ آ کے سوز و سلام پڑھنا
لکھا انیس و دبیر نے جو وہ مرثیہ بزم میں سنانا
کسی نے سیکھا ہے شاہ والا کی مجلسوں سے خطاب کرنا
جو زیب منبر ہوا ہے وہ ہی وقار اپنا بڑھا رہا ہے
بنا رہا ہے کوئی عقیدت سے تعزیہ اور ضریح سرور
وہ اس عمل سے بتا رہا ہے کہ ہے وہ شاہ زمن کا نوکر
سجا رہا ہے کوئی تو پرچم میں مشک تشنہ لبوں کو رو کر
اٹھا کے پھر وہ جری کا پرچم وفا جری سے نبھا رہا ہے
کسی کے حصے میں آیا نام حسین مولا پلانا پانی
جگہ جگہ پر سجا رہا ہے بنام اصغر سبیل کوئی
وہ جس کے حصے میں آئی رکھوالی ذوالجناح شہ زمن کی
وہ اسپ شاہ زمن سجا کر نصیب اپنا جگا رہا ہے
کوئی تو ماتم کناں ہے پیاسوں پہ مجلسوں میں بنا کے حلقہ
یہ پیش زہرا کو کر رہا ہے صدائیں ماتم سے شہ کا پرسہ
کسی نے زنجیر کا کیا ہے کسی نے ماتم کیا قمعہ کا
جو دے رہا ہے لہو کا پرسہ جو خون اپنا بہا رہا ہے
فرشتے ستر ہزار نوحہ کناں ہیں قبر شہ امم پر
یہ کہہ رہے ہیں کہ ہائے شبیر، ہائے عباس، ہائے اکبر
اسی بشر کو دعائیں کرب و بلا سے دینے کو آئے سرور
جو روضہ دختر علی کے دفاع میں جاں لٹا رہا ہے
کوئی تو اظہار لکھ رہا ہے قلم سے شاہ زمن کے نوحے
یہ لکھ کے نوحے بتا رہا ہے کہ رہ گئے شاہ دین پیاسے
رلا رہا ہے کوئی جہاں کو حسین مولا کا نوحہ پڑھ کے
یہ نوحہ خواں پڑھ کے نوحہ سب کو کہانی غم کی سنا رہا ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.