Haye Abbas tere bazu uthaun kaise
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s)
ہائے عباس تیرے بازو اٹھاؤں کیسے
میں یہ مشکیزہ سکینہ کو دکھاؤں کیسے
بس علم تیرا ہی صحرا سے اٹھا لایا ہے
تیرے ٹکڑے بھی نہ شبیر اٹھا پایا ہے
جا کے خیام میں یہ بات بتاؤں کیسے
اے میرے زور کمر تو ہی بتا بھائی کو
کیا تسلی کا میں پیغام دوں ماں جائی کو
میں ہوں تنہا تیرے لاشے کو اٹھاؤں کیسے
آخری بار بلا مجھ کو تو بھائی کہہ کر
اور کھڑی ہے تیری ہمشیر در خیمہ پر
تیرے صدمے کو میں عباس بھلاؤں کیسے
میں تیری آس پہ بہنوں کو بھی لایا غازی
پردہ داروں کا فقط تو ہی تھا سایہ غازی
بعد تیرے میں رداؤں کو بچاؤں کیسے
لے کے آغوش میں اب پیار نہ کر پائیں گے
نہ چچا تیرے کبھی لوٹ کے اب آئیں گے
یہ خبر جا کے سکینہ کو سناؤں کیسے
توڑ دے میری سکینہ تو یہ پیالے سارے
نہ رہا غازی تو مر جائیں گے بچے سارے
اب یہ ٹوٹا ہوا پرچم میں لے جاؤں کیسے
کیسے شبیر نے بازو وہ اٹھائے قنبر
اور زینب کی وہ آغوش میں ڈالے رو کر
درد سینے کا یہ قرطاس پہ لاؤں کیسے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.