Sar ba sajda hain sawa lakh payambar Akbar
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Zawar Ali Raza
سر بہ سجدہ ہیں سوا لاکھ پیمبر اکبر
تیرا انداز اذاں اللہ اکبر اکبر
خلق میں خلق میں طینت میں محمد کی مثال
کون آئے گا ترے قد کے برابر اکبر
ہے علی نام پیمبر سا سراپا ترا
تو محمد ہے کبھی اور کبھی حیدر اکبر
تیرے لائق تھی وہ کملی وہی کالی کملی
تیرے شایان تھا ہجرت کا وہ بستر اکبر
آئینے تکتے ہیں حیرانی سے آ آ کے انھیں
یوں چمکتے ہیں ترے شہر کے پتھر اکبر
حسن یوسف کا ہوا جاتا ہے چرچا باسی
بات ہوتی ہے ترے حسن کی گھر گھر اکبر
تیری تعظیم میں اک یہ بھی ہے رتبہ شامل
تو سکینہ سی بہن کا ہے برادر اکبر
صبح وہ صبح ترے نور سے روشن روشن
شام وہ شام کہ پردہ ترے رخ پر اکبر
جیسے سلمان کو دیتے تھے محمد آواز
کاش یوں مجھ کو پکاریں علی اکبر اکبر
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.