Karbala Ki Darsgahon Ki Badaulat Seekh Li
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Hurr (a.s)
کربلا کی درس گاہوں کی بدولت سیکھ لی
حر نے سجدوں کی حسینیت سے نیت سیکھ لی
حر نے اپنے خیمے سے شبیر کے خیمے تلک
آتے آتے عشق کی ساری شریعت سیکھ لی
کس کو کہتے ہیں عمامہ کیا ہے اس سر کا وقار
حر نے اک رومال بندھنے سے وہ عزت سیکھ لی
اشہد انا امیرالمومنین کہہ اٹھا
سن کے اکبر کی اذاں حر نے عبادت سیکھ لی
جان دے کر بھی بچایا جاتا ہے دل کا یقیں
حر سے دنیا نے عقیدے کی حفاظت سیکھ لی
کتنی صدیاں ہوگئیں کتنے ہی لوگوں نے یہاں
حر کا قصہ سنتے سنتے ہی شرافت سیکھ لی
ایک کنبہ ایک خیمہ چھوڑ کر نکلا تھا اور
ایک ہی خیمے تلک آنے میں ہجرت سیکھ لی
ہو گیا حر کے غلاموں میں میں شامل ہو گیا
روز عاشورہ کی اکبر جب زیارت سیکھ لی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.