Dam mera ghutne laga rasiyan khole koi
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a)
دم میرا گھٹنے لگا رسیاں کھولے کوئی
اب طمانچے نہ مجھے مار رخساروں پر شمر سے بولے کوئی
کانپتی چھوٹی لحد اشکوں میں بہنے لگی
قید سے جاتے ہوؤں کو وہ یوں کہنے لگی
جا کے اب میری جگہ بابا کے سینے پر لمحہ بھر سو لے کوئی
کون سا درد رہا جو کہ اس نے نہ سہا
سب نے سر پیٹ لیا ماں نے جب اتنا کہا
تنہا جاتی ہے میری بیٹی اس دنیا سے ساتھ تو ہو لے کوئی
اے خدا بچھڑے نہ اب گل یوں گلزاروں سے
اب نہ یوں باتیں کرے کوئی دیواروں سے
گھر کو جانے کے لیے ایسی تنہائی میں یوں نہ پر تولے کوئی
اپنے کرتے کے کفن میں جو لپٹے دیکھا
بولی ماں دفن کرو ہاں مگر اے بیٹا
خاک اور خوں کے نشاں اس کے رخساروں سے آج تو دھو لے کوئی
جان سے اپنی گئی جان شبیر یہاں
اس پہ سب ظالموں نے اس قدر ظلم کیا
تیرے بن کیسے جیئے گی یہ ماں اے بیٹی تم کو اب روکے کوئی
اس نے جانا ہی نہیں اے سلامت ہم کو
وہ ترستا ہی رہا اپنے چشم نم کو
ہم تو کہتے ہیں یہی زہرا کی پوتی کا دل دکھائے نہ کوئی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.