Jab Kar Chuke Jahan Se Safar Aakhri Rasool
Noha Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Baboo Khan
جب کر چکے جہاں سے سفر آخری رسول
بدلی ہوا کہ دین کے بدلے گئے اصول
سمجھے نہ بات سرو چمن کی کبھی ببول
نہ جنس کر سکے نہ نبی کا اثر قبول
کچھ لوگ گھر نبی کا جلانے تو آ گئے
پوچھا مگر کسی نے نہ حال دل بتول
اسلام کا کسی طرح پردہ بچا رہے
زینب کی قید عابد بیمار کو قبول
دربار میر شام میں بنت علی نہ تھی
بالوں سے منہ کو ڈھانپ کے روتی رہی بتول
اللہ کی کتاب کو کافی سمجھ لیا
فرمان مصطفی کو گئے لوگ جلد بھول
دو نظریوں کے نام ہیں شبیر اور یزید
کرب و بلا کی جنگ میں لڑتے رہے اصول
اختر کچھ اور مانگ لے سوداگری نہ کر
صلہ غم حسین میں جنت نہ کر قبول
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.