Pani pilao
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Shadman Raza
پانی پلاؤ سبیلیں لگاؤ
پانی پیو تو یاد کرو پیاس امام کی
پیاسوں سبیلیں ہے یہ شہیدوں کے نام کی
محمد کا پیاسا نواسہ ہے یہ
علی اور زہرا کا پیارا ہے یہ
پانی پلاؤ۔۔۔
کیء روز کا ہاے تشنہ دہن ہے
مسافر ہے اور یہ غریب الوطن ہے
کہ ٹوٹے دلوں کا سہارا ہے یہ
پانی پلاؤ۔۔۔
پیارے نبی کی پیاری نشانی
اسے مار ڈالے گی تشنہ دہانی
محمد کی آنکھوں کا تارہ ہے یہ
پانی پلاؤ۔۔۔
پلاے جو قاتل کو شربت کے ساغر
پلاے گا جو حشر میں جام کوثر
اسی شیر حیدر کا بیٹا ہے یہ
پانی پلاؤ۔۔۔
وہ چھ ماہ کا اصغر بے زباں ہے
سکینہ سی معصوم تشنہ دہاں ہے
مسلمانوں ہم سب کا مولا ہے یہ
پانی پلاؤ۔۔۔
سفر کی اذیت اٹھای ہے اس نے
غریبوں کی بستی بسای ہے اس نے
مدینے سے مہمان آیا ہے یہ
پانی پلاؤ۔۔۔
کرو پیش اس کو خراج عقیدت
وہ جس تشنہ لب نے بچای شریعت
محمد کی گود کا پالا ہے یہ
پانی پلاؤ۔۔۔
ادا کی شہادت نے یہ شادمانی
بجھی حوض کوثر تشنہ دہانی
ظفر اور امجد کا نوحہ ہے یہ
پانی پلاؤ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.