Allah Hussain Sabr Tera Kitna Bada Hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Saqib Khan Party
اللہ حسین صبر تیرا کتنا بڑا ہے
بیٹے کا جگر نکلا ہوا دیکھ رہا ہے
ظالم ہے کہ اکبر کی ہائے ریش نوچ کر
پھر سامنے پدر کے سر کاٹ رہا ہے
لیلی تو اپنی دنیا بس دیکھتی رہی
سرتاج پر غریبی بیٹے پہ قضا ہے
بولے حسین، اکبر سے بھیڑ ہٹاتے
اے ظالموں نہ کچلو یہ نازوں سے پلا ہے
ہائے ٹوٹی پسلیوں سے اٹھاتی تھی ماں جسے
ٹوٹی کمر سے بیٹا اٹھانے وہ چلا ہے
ایسے گرا کہ چہرا جا خاک پر لگا
اتنا حسین لوگو ضعیفی سے لڑا ہے
زینب کے سر سے چادر اتری تھی اس لیے
وہ ہی نہیں رہا جو چادر میں پلا ہے
صغری کو کیسے قاصد دو گے جواب تم
خط کا جواب اکبر نے سینے پہ لکھا ہے
بولی سکینہ، عابد کا شانہ ہلا کر
بھیا اٹھاؤ جاؤ کر میرا بابا گرا ہے
کاندھوں پہ جون شاہ کے اکبر تھا اس طرح
جیسے کھلے زخم پر اک زخم رکھا ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.