Rahenge Door Nazron Se Imam Ins O Jaan Kab Tak
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Mehdi (a.s)
رہیں گے دور نظروں سے امام انس و جاں کب تک
تمہاری دید کو ترسیں گی مولا پتلیاں کب تک
نماز ہجر پڑھ پڑھ کے دعائے وصل کر کر کے
تسلی دل کو دوں کب تک رکھوں آنسو رواں کب تک
اذاں جو خانہ کعبہ میں دی تھی میرے مولا نے
نہ ہوگی خانہ کعبہ میں اب ایسی اذاں کب تک
تم آؤ گے تمہیں آنا ہے اب تم آنے والے ہو
بتاؤ ہم چراغوں سے سجا رکھیں مکاں کب تک
علی کا نام لینے پر حسینی ذکر کرنے پر
یزید وقت کاٹیں گے محبوں کی زباں تک
زمیں والے تمہارے منتظر ہیں اور یہ کہتے ہیں
تمہیں غیبت میں رکھے گا یہ ظالم آسماں کب تک
بہت تاریک دنیا ہے چراغوں میں اندھیرا ہے
تمہارا نور چمکے گا امام دو جہاں کب تک
انہی کے ہاتھ میں ریحان جب میزان محشر ہے
کوئی سمجھے گا بے قیمت یہ ماتم کے نشاں کب تک
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.