Har khar o khas pe rang khushi se kali ka hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s)
ہر خار و خس پہ رنگ خوشی سے کلی کا ہے
دنیا میں آج جشن شبیہ نبی کا ہے
اکبر کی چومتے ہیں جبیں اٹھ کے خود حسین
کیا لشکروں میں ایسا سپاہی کسی کا ہے
اکبر کی شکل میں ہے یہ رجعت رسول کی
اٹھارہ سال دور بھی پیغمبری کا ہے
ہم جا گرے جو موت پہ نام حسین پر
یہ فیصلہ قضا کا نہیں زندگی کا ہے
یوں کارواں خموش ہے رہبر کے حکم پر
جو فیصلہ دیے کا وہی روشنی کا ہے
ماتم کی آ رہی ہے صدا چاند رات سے
ہاں ہاں یہ گھر حسین کے اک ماتمی کا ہے
جس نے لیا نہیں ہے زباں سے علی کا نام
روز ازل سے ذائقہ اس پھل کا پھیکا ہے
ہم شکل مصطفی کی ثنا کار الاماں
اکبر یہ کام پھول پہ شیشہ گری کا ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.