Paighame hussain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Sachay Bhai
زندہ رہے گا پیغامِ حُسین ابنِ علی
اسلام سدا زندہ پائندہ رہے گا
پیغامِ حُسین ابنِ علی
مٹ جائے گا ہر نقش ہر اک شے کو فنا ہے
لیکن شاہِ مرداں کی قسم حق کو بقا ہے
شبیر نے خنجر کے تلے وعدہ لیا ہے
اسلام سدا زندہ پائندہ رہے گا
پیغامِ حُسین ۔۔۔
احمد کے نواسے کا حقیقت میں کرم ہے
اسلام سلامت ہے حفاظت میں حرم ہے
شبیر تو انسان کی عظمت کا بھرم ہے
عظمت کا یہ تارا یونہی رخشندہ رہے گا
پیغامِ حُسین ۔۔۔
پھر سوچ لے ہے وقت ابھی خوب سمجھ لے
شبیر کو عظمت کی کسوٹی پہ پرکھ لے
یہ بات حقیقت ہے اسے ذہن میں رکھ لے
حق اُبھرے گا باطل سدا شرمندہ رہے گا
پیغامِ حُسین ۔۔۔
ہر سال محرم میں مناتے ہیں یہی غم
کرتے ہیں یونہی سیدِابرار کا ماتم
ہم اہلِ اعزا دور بدلتے نہیں ہر دم
جو کل تھا وہی آج ہے آئندہ رہے گا
پیغامِ حُسین ۔۔۔
شبیر کا ماتم نہ رُکے گا نہ رُکا ہے
واللہ یہ معصومہِ عالم کی دُعا ہے
اس غم کے مقابل میں جو غم لایا گیا ہے
باطل ہے وہ مٹ جائے گاحق زندہ رہے گا
پیغامِ حُسین ۔۔۔
پھر کھیل رہے ہیں وہ وہی کھیل پرانا
ابلاغ کی قوت سے حقیقت کا دبانا
یہ سچ ہے کہ جھوٹوں کا جہنم ہے ٹھکانا
شرمندہ سدا ظُلم کا کارندہ رہے گا
پیغامِ حُسین ۔۔۔
سچ سچ ہے زمانے میں فسانہ ہے فسانہ
آسان نہیں حق کی یہ آواز دبانا
عالم میں ہے ممتاز محمد کا گھرانا
یہ تا با عبد حق کا نمائندہ رہے گا
پیغامِ حُسین ۔۔۔
آئینے کی صورت سے ہر ایک چہرہ عیاں ہے
گھر کس کا ہے سوداگر ایماں کہاں ہے
کچھ دُشمن یہ آل کی حد اہلِ جہاں ہے
کب تک یہ دلوں میں تے سرِ ہندہ رہے گا
پیغامِ حُسین ۔۔۔
شبیر نے واللہ بڑا کام کیا ہے
اسلام پہ جو تیر چلا دل پہ لیا ہے
خون رگ گردن سے اسے غسل دیا ہے
اسلام کا چہرہ یونہی تابندہ رہے گا
پیغامِ حُسین ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.