Istighasa Hai Hamara Ya Hussain
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Muhammad Raza Mangla
استغاثہ ہے ہمارا یا حسین!
دیجئے اکبر کا صدقہ یا حسین!
مشکلیں ہیں سختیاں ہیں کیا کریں
حال غم جز آپ کے کس سے کہیں
آپ ہی کا ہے سہارا یا حسین!
دیجئے اکبر کا صدقہ یا حسین!
مفلسوں کا بیکسوں کا آسرا
کون ہے بے آسروں کا آسرا
آپ ہی تو ہیں مسیحا یا حسین!
دیجئے اکبر کا صدقہ یا حسین!
نعمت اولاد جن کو چاہئے
نام اصغر ایسی ماؤں کو ملے
ماتمی مولائی بیٹا یا حسین!
دیجئے اکبر کا صدقہ یا حسین!
ہر حسینی کو عطا ہو ایسا گھر
مجلس و ماتم جہاں ہو عمر بھر
گھر پہ سایہ ہو علم کا یا حسین!
دیجئے اکبر کا صدقہ یا حسین!
ہم عزاداروں کا یہ شیوہ نہیں
جھولیاں پھیلائیں اپنی اور کہیں
آپ ہی سے ہے یہ رشتہ یا حسین!
دیجئے اکبر کا صدقہ یا حسین!
ہر حسینی کی تمنا ہے یہی
کربلا کی ہو زیارت سیدی!
واسطہ ہے سیدہ کا یا حسین!
دیجئے اکبر کا صدقہ یا حسین!
ہے ارم بھی اور رضا بھی ملتجی
ہو زیارت ہر مقدس شہر کی
ہم کریں روضوں پہ گریہ یا حسین!
دیجئے اکبر کا صدقہ یا حسین!
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.