Aza Ke Deep Jalao Imam Aate Hain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Mehdi (a.s) recited by Zohaib Ali Khawaja
عزا کے دیپ جلاؤ، امام آتے ہیں
غم حسین بڑھاؤ، امام آتے ہیں
نہ کوئی خوف کرو اب، کسی بھی دشمن سے
کریں گے حضرت عباس، سر الگ تن سے
مزار زہرا بناؤ، امام آتے ہیں
نماز پڑھنے کو صدیوں سے وہ تڑپتے ہیں
خدا سے عیسی دعائے ظہور کرتے ہیں
انہیں یہ جا کے بتاؤ، امام آتے ہیں
جنہیں فدک کے لٹیروں کا ہے چڑھا ہوا روگ
مزہ تو ہوگا کہ جب چیخ کر کہیں گے وہ لوگ
بچاؤ، ہم کو بچاؤ، امام آتے ہیں
نبی، وصی و ولی ہونگے سب وہاں حاضر
پڑھیں گے سائے میں اس کے حسین کے ذاکر
علم حرم میں لگاؤ، امام آتے ہیں
کہا رباب نے بچی سے حوصلہ کرنا
ہو منتقم کا ظہور اب یہی دعا کرنا
سکینہ خوف نہ کھاؤ، امام آتے ہیں
کہیں گی فاطمہ زہرا، اے جبرائیل اٹھو
تھکے ہوئے ہیں عزادار کربلا، جاؤ
انہیں سبیل پلاؤ، امام آتے ہیں
سنا جو کارواں آیا ہے، لوٹ کر میرا
تو بولی صغری کہ اکبر بھی آگیا ہوگا
کنیزوں گھر کو سجاؤ، امام آتے ہیں
انہیں طلب ہے فقط موت کے محبوں کی
کہاں انہیں ہے ضرورت بس ایسے ویسوں کی
حبیب جیسے بلاؤ، امام آتے ہیں
لکھو وہ جس سے ہو راضی، امام اے تاثیر
پڑھو زوہیب وہ جس سے، ہوں شادماں شبیر
تم اپنا فرض نبھاؤ، امام آتے ہیں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.