Bar Sare Raig e Karbala Hai Hussain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Syed Ali Ghazi Zaidi
بر سر ریگ کربلا ہے حسین
آخری سانسیں لے رہا ہے حسین
دیکھتا جاتا ہے سوئے دریا
اپنے غازی کو ڈھونڈتا ہے حسین
زخم کھائے ہیں جب سے پہلو پہ
ماں کی غربت پہ رو رہا ہے حسین
لگتا ہے آگئی ہے ماں اس کی
ایک جانب سمٹ رہا ہے حسین
کچھ ہے زخموں کا، کچھ ہے اپنوں کا
پاؤں تک خون میں بھرا ہے حسین
فوجیں کہتی تھیں مر گیا شبیر
ماں یہ کہتی تھی سو رہا ہے حسین
کیسے بیٹی پدر کو ڈھونڈے گی
پتھروں نے چھپا دیا ہے حسین
ایک نیزے پہ ہے ردا احسن
جس کو نیزے سے دیکھتا ہے حسین
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.