Zindan mein nahi aati kyun taza hawa bhaiya
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Katri Bawa
زنداں میں نہیں آتی کیوں تازہ ہوا بھیا
سجاد، سکینہ کو مرنے سے بچا بھیا
دیواروں سے زنداں کی ٹکرا کے میں گرتی ہوں
پھر دیر تلک بھیا تنہائی میں سسکتی ہوں
آ ریت کے بستر سے بہنا کو اٹھا بھیا
پانی نہیں مانگوں گی بچوں کو سنبھالوں گی
ان چھوٹے سے ہاتھوں سے تیرے کانٹے نکالوں گی
اک بار سکینہ کو تو پاس بلا بھیا
جس نے مجھے مارا تھا وہ خواب میں آتا ہے
میں سو بھی نہیں سکتی کچھ ایسے ڈراتا ہے
سجاد مجھے دے دو بانہوں میں پناہ بھیا
کرتی ہے بہن وعدہ، بابا کو نہ روئے گی
اشکوں سے کبھی اپنا دامن نہ بھگوئے گی
ان گھور اندھیروں سے کروا دے رہا بھیا
جیتی تھی امامت کے میں پاک سویروں میں
اب میری گزرتی ہے زنداں کے اندھیروں میں
اس وقت بھی رسی میں ہے میرا گلا بھیا
بہلاتے تھے سب مجھ کو جس وقت میں روتی تھی
ہے ساری خبر تم کو جس جا پہ میں سوتی تھی
آ دیکھ سکینہ کا کیا حال ہوا بھیا
سجاد تیرے غم میں جو اشک بہائے گا
جو حلقہء ماتم میں سر پیٹتا آئے گا
توقیر دلاؤں گی ہے وعدہ میرا بھیا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.