Dard Ka Sultan Abid Aisay Gham Mein Choor Hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Sajjad (a.s) recited by Anjuman Sipah-e-Ahl-e-Bait, Sialkot
درد کا سلطان عابد ایسے غم میں چور ہے
بے ردا ہیں بیبیاں اور شام کتنی دور ہے
وارث تطہیر لے کر چل پڑا ہے شام کو
مشکلیں ہی مشکلیں ہیں سفر میں امام کو
بیڑیوں میں قید لوگو مصطفی کا نور ہے
ہر قدم پہ رک رہا ہے تنگ یوں زنجیر ہے
سر اٹھا کے جب بھی دیکھے سانگ پہ بے شیر ہے
قاتل اکبر سفر میں کتنا وہ مجبور ہے
درد عابد بڑھ گیا تھا شام کے بازار میں
نام لے کر جب پکارا سعد کے دربار میں
کس طرح دربار جائے بے ردا مستور ہے
بیڑیاں زنجیر عابد سے یہ کرتی ہیں سوال
پاؤں میں چھالے ہیں زخمی کیوں تیرے اہل و عیال
کون سا ہے درد قیدی جو بنا نا سور ہے
دکھ ظہیر اس بات کا ہے طوق میں بیمار کو
مارتے پتھر رہے ہیں کیوں دکھی سالار کو
قید میں مقتول لوگو کیسا یہ دستور ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.