Ro Rahi Hai Aaj Tak Shabbir Khak E Karbala
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Hasan Sadiq
رو رہی ہے آج تک شبیر خاک کربلا
گو معلی میں ہوئی افسوس تو ذبح ہوا
جب چھپایا میں نے دامن میں تیرے بے شیر کو
ظالموں نے نیزوں سے سینہ میرا چھلنی کیا
تھرتھرائی خوب پیٹی اور روئی خوب تھی
حسن کی بیوہ کے ارمانوں کا سہرا جب لٹا
روبرو میرے ہوئے تھے انبیا پر ظلم بھی
لاشہ اکبر تڑپتا مجھ سے نہ دیکھا گیا
بچوں کو یہ آس تھی کہ چچا پانی لائے گا
پانی کا نہ پہنچنا غازی کے دل کو کھا گیا
گو میں پردہ بن گئی تھی وارث تطہیر کا
خاک سر زینب میں یارب وقت کیسا آگیا
لاشہ عون و محمد پر کوئی وارث نہ تھا
صبر زینب دیکھ کر منہ کو کلیجہ آگیا
منکر سجدہ آدم ہو کے شیطاں ہو گیا
سجدہ شبیر نجفی عظمت یزداں ہوا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.