Baba Tere Gham Mein Bechain Sakina Hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Hasan Sadiq
بابا تیرے غم میں یہ بے چین سکینہ ہے
زنداں کے اندھیرے میں مشکل میرا جینا ہے
دن رات میں روتی ہوں اور خاک پہ سوتی ہوں
آغوش ہے مادر کی نہ باپ کا سینہ ہے
دفنا کے سکینہ کو عابد نے کہا رو کر
اے خاک تجھے سونپا زہرا کا نگینہ ہے
میں رو بھی نہیں سکتی زنداں میں تمہیں بابا
پابند مجھے کرتا رونے سے کمینہ ہے
ہیں کان میرے زخمی اور نیل طمانچوں کے
ظالم کے طمانچوں سے بے حال سکینہ ہے
عابد نے کہا رو کر زینب سے پھوپھی اماں
ہر ظلم و ستم سہنا اس گھر کا قرینہ ہے
کرتے ہیں بپا ماتم دنیا میں شاہ دیں کا
مومن کے لیے عرفاں بخشش کا خزینہ ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.