Bhula sakay gi na dunya teri wafa Ghazi
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Hasan Sadiq
بھلا سکے گی نہ دنیا تیری وفا غازی
ہیں دونوں بازو تیرے دین کی بقا غازی
چہار سمت تھی یلغار اہل باطل کی
علم نہ جھکنے دیا اور نہ خود جھکا غازی
نبھائی اس طرح شبیر سے وفا تو نے
وفا کو کہنا پڑا تو ہے باوفا غازی
تاریخ آج بھی جھٹلا اسے نہیں سکتی
تیرے ہی خون کا صدقہ ہے لاالہ غازی
کہا سکینہ نے بابا نہ پانی مانگوں گی
بلا لو خیموں میں جلدی میرا چچا غازی
پکارے جائیں گے مشتاق حشر میں پیہم
در بتول کے سگ ہیں تیرے گدا غازی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.