Naara laga mere
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Mir Arif Ali
لبیک یا حسین
حسین ثاراللہ اباعبداللہ
نعرہ لگا میرے مولا حسین کا
ماتم ہوا میرے مولا حسین کا
بچھ گئی فرش عزا مولا حسین کی
ہوتی ہے مجلس بپا مولا حسین کی
غمگیں نظر آتا ہے یہ چاند محرم کا
ہر ایک کو رلاتا ہے یہ چاند محرم کا
خوں روکے بہاتا ہے یہ چاند محرم کا
نوحہ بھی سناتا ہے یہ چاند محرم کا
دن آے ہیں رونے کے یہ چاند بتاتا ہے
کیسے ہو غمِ سرور یہ ہمکو دکھاتا ہے
میرے مولا حسین میرے آقا حسین
نعرہ لگا میرے مولا۔۔۔
کالا لباس پہنو اے شہ کے عزاداروں
گھر پر الم سجالو اے شہ کے عزاداروں
فرش عزا بچھالو اے شہ کے عزاداروں
دنیا کو یہ بتا دو اے شہ کے عزاداروں
کیوں کرتے ہیں یہ ماتم ہم آل محمّد کا
مظلوم کا مقتل میں خوں کس نے ہے برسایا
میرے مولا حسین میرے آقا حسین
نعرہ لگا میرے مولا۔۔۔
اے شہ کے عزاداروں یہ غم تو منانا ہے
دنیا کو غم شہ کی روداد سنانا ہے
جو ظلم ہوے ان پر ہر ایک کو بتانا ہے
باطل کے ارادوں کو مٹی میں ملانا ہے
اب آؤ کرے ماتم روے غم سرور میں
مجلس ہو بپا شہ کی حق والوں کے گھر گھر میں
میرے مولا حسین میرے آقا حسین
نعرہ لگا میرے مولا۔۔۔
اب روے گی زہرا بھی فرش شہ والا پر
کرنا نہ سیاست تم مجلس میں کبھی جا کر
دیکھو نہ دکھے ہر گز عابد کا دل مضطر
کردار سے بتلاؤ سرور کہ ہو تم نوکر
وعدہ یہ کرو ہر دم آشکوں کو بہاؤ گے
ہے مقصد سرور کیا دنیا کو بتاؤ گے
میرے مولا حسین میرے آقا حسین
نعرہ لگا میرے مولا۔۔۔
اکبر کو لگا نیزہ بغض ولی اللہ میں
اصغر کا گلا چھیدا بغض ولی اللہ میں
غازی کو بھی ہے مارا بغض ولی اللہ میں
قاسم ہوے سو پارہ بغض ولی اللہ میں
تھی دشمنی اعدا کو حیدر سے فقط رن میں
اس واسطے کاٹا تھا سرور کا گلا بن میں
میرے مولا حسین میرے آقا حسین
نعرہ لگا میرے مولا۔۔۔
روتے ہیں بہت سرور اکبر کی جدائی میں
ویران ہوا ہے گھر اکبر کی جدائی میں
ماتم کرو سینوں پر اکبر کی جدائی میں
رونا ہے ہمیں شب بھر اکبر کی جدائی میں
غم میں علی اکبر کے روتی ہے بہت لیلیٰ
روتا ہے بہت کنبہ جنگل میں پیمبر کا
میرے مولا حسین میرے آقا حسین
نعرہ لگا میرے مولا۔۔۔
آے ہے وہ دن جس میں ہم جھولا سجاتے ہیں
غازی کا الم لے کر جھولے پہ لگاتے ہیں
نظر علی اصغر کا شربت بھی پلاتے ہیں
بچوں کو سبھی اپنے ہم سقہ بناتے ہیں
از روز ازل ناصر وعدہ ہے یہی اپنا
ہم مدار اصغر کو دیتے ہی رہے پرسہ
میرے مولا حسین میرے آقا حسین
نعرہ لگا میرے مولا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.