Wo Hans Rahe Hain Jo Aansoo Bahane Wale Hain
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Mir Sajjad Mir
وہ ہنس رہے ہیں جو آنسو بہانے والے ہیں
بتول زادے زمانے میں آنے والے ہیں
شعبان کی آمد ہے گھر گھر کو سجائیں گے
رمضان سے بھی پہلے ہم عید منائیں گے
شعبان کی پہلی کو نانا سے کہا شہہ نے
ہم بھائی بہن مل کے اسلام بچائیں گے
عباس کو جھولے میں کب شاہ لٹائیں گے
گودی میں سکینہ کے عمو کو سلائیں گے
تاریخ کوئی بھی ہو پہلی ہو یا ہو چودہ
ماہ بنی زہرا تو کامل نظر آئیں گے
شبیر کے ماتم پر سمجھوتا نہیں ہوگا
تم انگلی اٹھاؤ گے ہم ہاتھ اٹھائیں گے
معراج کا پردہ ہو یا کعبے کا پردہ ہو
تم جب بھی ہٹاؤ گے حیدر نظر آئیں گے
صفین میں غازی کو پہچان نہ پائیں گے
مالک بھی انہیں مالک کہتے نظر آئیں گے
عباس اماموں کے پیچھے تو کھڑے ہوں گے
لیکن وہ رسولوں سے آگے نظر آئیں گے
یہ تہہ ہے مقصر جی دروازہء جنت پر
یا تم نظر آؤ گے یا ہم نظر آئیں گے
سلمان و ابوذر نے یہ طے کیا آپس میں
کم ظرف نصیری کو اب کچھ نہ بتائیں گے
سجاد اگر اب کہ ہم طور نجف پہنچے
موسی کی طرح سجدے کرتے ہوئے جائیں گے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.