Jab Mah e Ramzan Aata Hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Meesam Abbas, Yousuf, Younus Abbas
جب ماہ رمضان آتا ہے اک احساس جگاتا ہے سب کو راہ دکھاتا ہے
نیک عمل کرنے کے دن ہیں خود کو نیک بناؤ
جن کو دکھوں نے گھیر لیا ہے ان کے درد مٹاؤ
اک پیغام سناتا ہے دل کے زخم مٹاتا ہے
رمضان کی برکت کیا کہنا اللہ کی رحمت کیا کہنا
سحری اک نعمت کیا کہنا دن رات عبادت کیا کہنا
خوشیاں عید کی لاتا ہے بچھڑے ہوؤں کو ملاتا ہے
وقت سحر ہو یا افطاری دستر خوان بچھا کر
فرض عبادت کرنی ہے بچوں کو ساتھ ملا کر
یوں آداب سکھاتا ہے الفت پیار بڑھاتا ہے
بھٹکے ہوئے کو راہ دکھانا جھوٹ سے نفرت کرنا
بھوکوں کو روٹی پہنچانا مفلس کا دم بھرنا
جو اللہ بتاتا ہے اس رستے پہ چلاتا ہے
صبح سویرے پہلے نمازیں اس کے بعد تلاوت
دن بھر اپنا رزق کمانا اور روزے کی حالت
جسم کو پاک بناتا ہے رب کی یاد دلاتا ہے
معیار عبادت ہے رمضاں ذہنوں کی طہارت ہے رمضاں
سجدوں کی ریاضت ہے رمضاں بخشش کی ضمانت ہے رمضاں
دل سے دل کو ملاتا ہے جینا ہم کو سکھاتا ہے
مظہر و میثم ایک مہینہ سال میں ایسا آئے
بندے سے معبود کا رشتہ جو مضبوط بنائے
یاد خدا کی لاتا ہے دل سجدے میں جاتا ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.