Beh raha hai khoon ka darya lasha e shabbir se
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Hasan Sadiq
بہہ رہا ہے خوں کا دریا لاشہء شبیر سے
پانی پانی کی صدا آتی ہے زخم تیر سے
لاشہء اکبر پڑا ہے خون میں ڈوبا ہوا
کہہ دو واپس لوٹ جائیں قاصد ہمشیر سے
کربلا کے دشت میں تھا جرم پانی مانگنا
ہو گئے خاموش اصغر حرملا کے تیر سے
جس کے بوسے لے کے ملتا تھا محمد کو سکوں
وہ گلو کاٹا گیا ہے آج کند شمشیر سے
سر برہنہ ہو گئی ہیں لٹ گئی ہیں چادریں
جن کو ڈھانپا تھا نبی نے چادر تطہیر سے
شام میں جاؤ گی ننگے سر میرے مرنے کے بعد
ہو کے رخصت کہہ رہے تھے شاہ دیں ہمشیر سے
آئے ہیں اہل حرم گلزار کیوں دربار میں
عابد بیمار ہیں جکڑے ہوئے زنجیر سے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.