Taziyane Shimr Ke Aur Natwan Sajjad Hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Sajjad (a.s) recited by Hasan Sadiq
تازیانے شمر کے اور ناتواں سجاد ہے
پھر بھی لے کر چل رہا سب کارواں سجاد ہے
دین کا ہر علم حیدر عصمت آل رسول
اور قرآن خدا کا پاسباں سجاد ہے
اس قدر رونا لہو کا کرتا ہے ظاہر یہی
آل احمد کے مصائب کا قرآں سجاد ہے
جس طرح ہے اس زمیں پر آسماں سایہ فگن
اس طرح ہی دیں کے سر پر سائباں سجاد ہے
پاس رکھ کر کچھ کہا نہ قاتل اکبر کو بھی
دیکھو کتنا ہی رحم دل مہرباں سجاد ہے
ختم ہو سکتی نہیں جو حشر تک بھی اے امیر
درد و غم کی ایک ایسی داستاں سجاد ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.