Tera Lahoo Raigan Na Jaye Ga
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Hasan Sadiq
تیرا لہو رائیگاں نہ جائے گا
بہن کا وعدہ ہے یہ رنگ ضرور لائے گا
ہر اک زباں پہ تیرا ذکر پاک ہی ہوگا
جہاں میں دیکھنا اک وقت وہ بھی آئے گا
تجھے زمانے میں اپنے پرائے روئیں گے
سجاد تیری وہ مظلومیت بتائے گا
صدا غریبی کی تنہا ہی جب تو دیتا رہا
مجھے تو تیرا وہ منظر بہت رلائے گا
نہ بے نمازی کہے گا تجھے کوئی بھی حسین
نہ تجھ پہ باغی کی تہمت کوئی لگائے گا
سجاد زندہ رہے گا جہان میں جب تک
امیر آنسو لہو کے ہی وہ بہائے گا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.