Madh e Mehdi jab se ki tauseef Haider ki tarah
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Mehdi (a.s)
مدح مہدی جب سے کی توصیف حیدر کی طرح
میں کہ اک قطرہ تھا ابھرا ہوں سمندر کی طرح
آپ کی آمد پہ ہوگا معجزہ بار دگر
پھر نظر دیوار کعبہ آئے گی در کی طرح
طور ساماں جلوہء مہدی سے ہوگی کائنات
نور جب چمکے گا ان کا نور داور کی طرح
ذوالفقار حیدری لے کر انہیں آنے تو دو
کفر کی بستی الٹ دیں گے وہ خیبر کی طرح
سنتے ہیں وہ سیرت وصورت میں ہیں بالکل علی
ہیں صفات کبریا ان میں بھی حیدر کی طرح
آپ کے جد کا مکاں ہوں دی یہ کعبے نے صدا
آپ سمجھیں مجھ کو مولا اپنے ہی گھر کی طرح
حجت آخر امام عصر ابن عسکری
یہ بھی عین اللہ ہیں مولائے قنبر کی طرح
ڈوب جاتی میری کشتی درد کے طوفان میں
بن گئی نادعلی کشتی میں لنگر کی طرح
آپ جب رکھتے ہیں سب مولائے قنبر کی صفات
آپ کے اصحاب بھی ہوں گے ابوذر کی طرح
آپ کو لکھ کر عریضہ منقبت کے رنگ میں
موج میں دل آگیا ہے موج کوثر کی طرح
کیا لکھوں ریحان قائم کی ثنا قرطاس سے
سر نہیں اٹھتا قلم کا بھی میرے سر کی طرح
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.