Moharram na bhoolna
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Mesum Abbas
دعاے فاطمہ زہرا کا تم پہ سایہ ہے
امام جعفر صادق نے یہ بتایا ہے
کرنا خوشی بھی لیکن یہ غم نہ بھولنا
محرم نہ بھولنا
گھر میں خدا دکھاے تمہارے کوئی خوشی
شادی ہو وہ بیٹے کی یا بیٹی کی رخصتی
تم بیوہء قاسم کا کبھی غم نہ بھولنا
محرم نہ بھولنا۔۔۔
قیام کرو سبیلیں عزاداروں ہر جگہ
کوثر سے کم نہیں ہے یہ پانی سبیل کا
جاری ہے اس سبیل میں زم زم نہ بھولنا
محرم نہ بھولنا۔۔۔
باقر کے لاڈلے کا امامت کے پھول کا
فرمان ہے یہ صادق آل رسول کا
جیسے غدیر بھولے محرم نہ بھولنا
محرم نہ بھولنا۔۔۔
سقہ بناؤ بچوں کو غازی کی یاد میں
بچپن سے ہی علم کو اٹھا کر وہ چل سکے
ڈوبا ہوا لہو میں پرچم نہ بھولنا
محرم نہ بھولنا۔۔۔
آرام کے وہ دن ہو یا سختی کی رات ہو
احساس کربلا کا ہمیشہ ہی ساتھ ہو
تم مقتل حسین کا موسم نہ بھولنا
محرم نہ بھولنا۔۔۔
ہر حال میں بچھانا ہے فرش غم حسین
ملتا ہے اس سے فاطمہ زہرا کے دل کو چین
زخمی دل بتول کا مرحم نہ بھولنا
محرم نہ بھولنا۔۔۔
بیڑی ہو ہتھکڑی ہو یا تابوت اور علم
سارے تبرکات حسینی ہے محترم
تعظیم ان کی تم بنی آدم نہ بھولنا
محرم نہ بھولنا۔۔۔
جب اپنی بیٹیوں کو کرو پیار مومنوں
شبیر کی یتیمہ کا ماتم کیا کرو
کھاتی رہی طمانچے وہ ہر دم نہ بھولنا
محرم نہ بھولنا۔۔۔
کوفے کے راستوں میں کبھی شہر شام میں
بازار عام میں کبھی دربار عام میں
بے پردہ تھی جو غیرت مریم نہ بھولنا
محرم نہ بھولنا۔۔۔
واجب ہے تم پہ میثم سلمان اعظمی
ماتم کی جانماز بچھاے جو ماتمی
نوحوں کی تم اذان پہ ماتم نہ بھولنا
محرم نہ بھولنا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.