Teri Zaat Qalandar
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Syed Wajhi Hasan Zaidi
مانوس فیاکن ہے تیری ذات قلندر
رد ہوتی نہیں تیری کوئی بات قلندر
وہ ظرف پرکھتے ہیں فقیروں کے وگرنہ
پل بھر میں بدل سکتے ہیں حالات قلندر
میں آپ کا طالب ہوں تو میدان عمل میں
ہو سکتی نہیں مجھ کو کبھی مات قلندر
خود رب اولی بھیجتا ہے آل نبی پر
تو آپ بھی ہیں شامل صلوات قلندر
دھمال حقیقت میں ہے دم آل کا بھرنا
سمجھا نہ زمانہ تیرے جذبات قلندر
ہیں آپ کے بابا تو براہیم جوابی
کیوں دیں نہ سوالوں کے جوابات قلندر
کچھ اور نہیں شرط ہے بس ظرف بڑھا لو
آنکھوں سے ہٹا دیں گے حجابات قلندر
خود آپ کجا آپ کی دہلیز کے نوکر
دکھلاتے ہیں دنیا کو کرامات قلندر
یاسر میں کروں کیوں نہیں من مثلی کا دعوی
ہے سایہ فگن سر پہ تیرا ہاتھ قلندر
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.