Ek Areeza Jo Unhain Soorat-e-Midhat Likha
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Mehdi (a.s)
اک عریضہ جو انہیں صورت مدحت لکھا
ایک اک حرف کو از روئے محبت لکھا
شرط یہ تھی کہ شریعت کی زباں میں لکھوں
بس یہی سوچ کے اللہ کی حجت لکھا
جب کبھی آپ کی آمد کی خبر دل کو ملی
ہم نے اس لمحے کو لمحات قیامت لکھا
آپ آ جائیں تو بدلے یہ نظام ہستی
ہم نے اس بات کو ہر سال بہ شدت لکھا
کبھی قائم کبھی مہدی بھی مولا آقا
وصف کو ان کے سدا حسب ضرورت لکھا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.